اہم خبریں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ، مالی سال 2025-26 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ، مالی سال 2025-26 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے مالی سال 2025-26 کے دوران نئی بلند ترین سطح حاصل کرتے ہوئے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 20.6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق جون 2026 میں بھی آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جو سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافے کے بعد 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا، جبکہ مالی سال 2025-26 میں یہ بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو شعبے کی مسلسل ترقی اور ملکی برآمدات میں آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،پرائیویٹ سکولوں کے لیے نئے حکومتی احکامات جاری

متعلقہ خبریں