اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا سینیئر رپورٹر شاہد قریشی کیساتھ وزیر خزانہ کے توہین آمیز رویہ کی شدید مذمت کی، اسحاق ڈار کے گارڈز کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک اور آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، دو ٹوک الفاظ میں واضح کرتے ہیں اسحاق ڈار توہین آمیز رویہ پر ممبر پی آر اے سے معذرت کریں، وزیر خزانہ یقین دہانی کرائیں آئندہ ایسی کسی بھی قسم کی جارحانہ رویہ کو ترک کرینگے،معاملہ دوران بجٹ اجلاس ہوا، سپیکر قومی اسمبلی معاملہ کا نوٹس لیں اور انکوائری کرائیں، وزیر خزانہ کی طرف سے اس معاملے پر معذرت نہ کی گئی تو پی آر اے بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کریگی، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، جبکہ پی ایف یو جے پروفیشنلز اے بی این نیوز سے منسلک صحافی شاہد قریشی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دست رازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،صدر پی ایف یو جے پروفیشنلز مظہر اقبال نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا صحافی شاہد قریشی سے سلوک افسوسناک ہے،صحافیوں کے ساتھ حکومتی رویہ روزبروز ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے،حکومت کو آئینہ توڑنے کی بجائے اپنی شکل و صورت درست کرنی چاہئیے،اسحاق ڈار کے صحافی شاہد قریشی سے کئے گئے نارواسلوک سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،اگر کچھ میڈیا چینلز حکومت کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکتے تو شاہد قریشی سے ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔















