اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر چار یوم کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے عید قرباں پر 28 جون تا یکم جولائی چار روز کی تعطیلات دینے پر راضی ہوگئی ہے
اتوار 2 جولائی کی چھٹی کوملا کر سرکاری ملازمین عیدالاضحیٰ کی مجموعی طور پر 5 چھٹیاں منائیں گے۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے کچھ دیر میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔















