اہم خبریں

سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام ااباد (  اے بی این نیوز   )سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،اسلام آباد شہر کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے،2500 سے زائد عملہ اور 150 سے زائد مختلف اقسام کی جدید گاڑیاں فیلڈ میں 24 گھنٹے موجود رہیں گی،عیدالاضحی کے موقع پر متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں،آلائشیں تلف کرنے کے لئے 45 مختلف مقامات پر 97 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں،تمام گڑھے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھودے گئے ہیں،صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے شہر میں دو ایمر جنسی سیل بھی قائم کردئیے گئے ہیں،ایمر جنسی سیل شعبہ سینی ٹیشن کے مرکزی دفتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے ،جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز بھی تقسیم کئے جائیں گے ،بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز شہری اور دیہاتی رہائشی علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے ،سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں،شہری جانوروں کی آلائشیں اٹھوانے کے لئے 1334 یا 9213908 پر رابطہ کرسکتے ہیں، سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، سی ڈی اے انتظامیہ کی شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے،جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاں وغیرہ مختص جگہوں پر ہی تلف کریں۔

متعلقہ خبریں