اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان میں معیشت اب درست سمت مین گامزن ہو نا شروع ہو گئی ہے اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ تعلقات کو نبھاتے ہو ئے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ یو اے ای نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر نے کا عندیہ دیا ہے،اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر مصدق ملک نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اور بھی دیگر ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے مین دلچسی کا اظہار کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ پہلے اگر کو ئی بیرونی سرمایہ کار آتا تھا تو اسے دربدر پھرنا پڑتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔















