کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ جو گزر گیا وہ ماضی ہے، اب تمام تر توجہ سری لنکا سیریز پر ہے۔ کسی کا راستہ بند نہیں، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں ہے، اس سے پہلے ٹیم کو نئے کھلاڑیوں کے ساتھ تیار کرنا ہوگا۔
گزشتہ ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم پاور پلے میں اچھا کر رہے تھے لیکن درمیانی اوورز میں اچھا نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ جو گزر گیا وہ ماضی میں ہے، اب تمام تر توجہ سری لنکا سیریز پر ہے۔ ٹیم نے ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ مائنڈ سیٹ کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ ہم پریشر کو اچھی طرح ہینڈل کرسکیں، سری لنکا کا موسم کراچی جیسا ہوگا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،مال بردار ٹرین کی 16 ہوپر ویگنیں پٹری سے اتر گئیں















