اہم خبریں

بڑی خبر،مال بردار ٹرین کی 16 ہوپر ویگنیں پٹری سے اتر گئیں

بڑی خبر،مال بردار ٹرین کی 16 ہوپر ویگنیں پٹری سے اتر گئیں

لاہور (اے بی این نیوز) وہاب شاہ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے سے لدی مال بردار ٹرین کی 16 ہوپر ویگنیں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کراچی سے یوسف والا کوئلہ لے کر آرہی تھی۔ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر مسافر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ریلوے کی ریسکیو اور انجینئرنگ ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:فیفا ورلڈ کپ،لیونل میسی نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

متعلقہ خبریں