اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کا اہم اعلان

آزاد کشمیر انتخابات، چیف الیکشن کمشنر کا اہم اعلان

مظفرآباد (اے بی این نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات وقت پر ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اگر الیکشن کی تاریخ بڑھانی ہوتی تو ایک ماہ پہلے بڑھا دی جاتی۔

آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ملازمین کی پولنگ معمول کے مطابق اور پروگرام کے مطابق ہوگی۔ ملازمین کی پولنگ راولاکوٹ اور پلندری کے علاوہ ہر جگہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، آزاد کشمیر بھر کے ریٹرننگ افسران تک پولنگ میٹریل پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک امیدوار کی موت کی وجہ سے ایل اے 24 سدھنوتی 7 میں الیکشن ری شیڈول کرنا پڑے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور نیم فوجی دستے سیکیورٹی کے لیے موجود ہوں گے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنے کے بعد لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ انتخابات صاف، شفاف، پرامن اور غیر جانبدارانہ ہوں گے۔ انتخابات اگلے سات روز میں ہونے جا رہے ہیں اور ہر حال میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:سری لنکا سیریز،کپتان فاطمہ ثناء کا ٹیم کے لیے اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں