اہم خبریں

عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،اہم فیصلوں کا امکان

عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، سمندر پار پاکستانیوں کے کردار اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عامر خان نے اپنی محنت، قابلیت اور عزم سے پاکستان کو عالمی سطح پر مشہور کیا، کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی کیرئیر میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جبکہ باصلاحیت نوجوانوں کا سیاست میں آنا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مثبت عمل ہے۔

اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں باکسنگ اکیڈمی اور اسپورٹس کمپلیکس کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں، اور عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، چیف الیکشن کمشنر کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں