اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیس بک کے ہزاروں صارفین نے پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کی ہے، خصوصاً ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کو لاگ اِن اور پیجز لوڈ ہونے میں مسائل کا سامنا ہے۔
پاکستان میں بھی متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ فیس بک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے یا انہیں عارضی خرابی (Temporary Error) کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
آن لائن فورمز پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق کئی ڈیسک ٹاپ صارفین کو ایسے پیغامات دکھائی دیے جن میں کہا گیا کہ سائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری جانب، سروس مانیٹرنگ ویب سائٹس نے تاحال فیس بک کی عالمی سطح پر کسی بڑے آؤٹیج کی تصدیق نہیں کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ تمام صارفین کے بجائے محدود تعداد میں صارفین کو متاثر کر رہا ہے۔
میٹا کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ماہرین نے متاثرہ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ دیر انتظار کریں، براؤزر کا کیش صاف کریں، صفحہ ریفریش کریں یا موبائل ایپ کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل آج ،ارجنٹائن اور اسپین مدمقابل















