اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، سرحدی تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،اہم فیصلوں کا امکان















