اسلام آباد (اے بی این نیوز)فرح گوگی کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ ہو گیا،وفاقی حکومت کا فرح گوگی کوبیرون ملک سے گرفتار کرنے کا فیصلہ، حکومت نے ملزمہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دیدی، فرح گوگی کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں اینٹی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ملزمہ کے خلاف اسی مقدمہ میں انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کرائے گا، وزارت داخلہ کی ایف آئی اے کو ملزمہ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ملزمہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔















