اہم خبریں

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک اہم اور بڑی پیش رفت

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک اہم اور بڑی پیش رفت امنے اائی ہے ،واپڈا حکام کے مطابق پراجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل کر لیا گیا،ڈیزائن کے مطابق داسو پراجیکٹ کا کنکریٹ سٹارٹر ڈیم دو مختلف مراحل میں مکمل ہوگا،پہلے مرحلے میں سٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 785 میٹر، دوسرے مرحلے میں 798میٹر ہے،ہائی فلو سیزن شروع ہونے پردریائے سندھ کا پانی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دو ڈائی ورشن ٹنلز سے گزر رہا ہے،ڈیزائن کے مطابق دریائے سندھ کا کچھ پانی کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے،اکتوبر میں سٹارٹر ڈیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، تکمیل آئندہ لوفلو سیزن میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں