اہم خبریں

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے لاپتہ ہو نے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

سینئر افسر اعظم خان کی گمشدگی کے ھوالے سے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مقدمہ اغوا کی دفعہ 365 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے ہیں، اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، اور ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، ابھی مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوا، اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں