منیلا (اے بی این نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کیلئے بھیک مانگ رہا ہے لیکن سنجیدہ نہیں۔ بحری جہازوں پر حملے کرتار ہے گا تواُس کی قیمت چکانا ہوگی۔
مینلا میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تہران کے نقصانات ہر رات بڑھیں گے جب تک وہ ہوش میں نہ آجائیں۔ صدر ٹرمپ کی پالیسی یہ ہے آنکھ کے بدلے آنکھ، ایران کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران ابھی معاہدے کیلئے تیار نہیں ،امید جلد ہوجائے گا، ایران ڈیل کرتا ہے اور پھر اسے خود ختم کردیتا ہے، ایران نے متعدد بار امریکا کے ساتھ رابطہ کیا، ہمیں لگتا ہےایران واضح طور پر معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم کہہ چکے ہیں ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثیوں جو کررہے ہیں وہ ان کے لئے نقصان دہ ہے، ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں جھونک دیا ہے، ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے، اُمیدہے حوثی حملے بند کردیں گے۔
مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی، سعودی عرب امریکا کا ایک اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے، سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری توانائی کا معاہدہ اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چین کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں، لیکن اپنے اتحادیوں کے مفادات کی قیمت پر ہرگز نہیں، امریکا یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج جاں بحق















