اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،عوام کے لیے اہم خبر

پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،عوام کے لیے اہم خبر

اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم کی تازہ ترین قیمتیں۔

Petroleum Product Increase Previous Price New Price (July 23)
Petrol Rs6.39/litre Rs320.73/litre Rs327.12/litre
High-Speed Diesel (HSD) Rs7.83/litre Rs367.21/litre Rs375.04/litre

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی قیمتیں 23 جولائی سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی۔

مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،اہم اقدام سامنے آگیا

متعلقہ خبریں