لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت یا متبادل مناسب جگہ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ پرامن اسمبلی آئین کے تحت اس کا بنیادی حق ہے اور ریلی کے دوران تمام قانونی تقاضوں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ یہ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جمع کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابر اعظم کی پوزیشن سامنے آگئی















