اہم خبریں

بلدیاتی قانون میں ترمیم مسترد، بڑا فیصلہ سامنے آگیا

بلدیاتی قانون میں ترمیم مسترد،بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم مسترد کر دی، اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی ترمیم کے تحت ویلج کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار مقرر کی گئی ہے جو کہ آئین سے متصادم ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی نہیں کی جاسکتی، حد بندی مکمل طور پر الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ آبادی کی نئی حد مقرر کرنے سے اب ویلج کونسلز کی حد بندی ممکن نہیں جب کہ ترمیم کے باعث بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خطرہ ہے۔

خط کے مطابق موجودہ کونسلوں کی تعداد کے باعث قانونی ابہام بھی پیدا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا مکمل شیڈول جاری

متعلقہ خبریں