اسلام آباد (اے بی این نیوز )ذی الحجہ 1444 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون بروز سوموار بعد نماز عصر منعقد ہوگا ،کمیٹی اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔دیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہونگے۔















