اہم خبریں

کون کہتا ہے اقتدار جانے کے بعد نواز شریف نے دوسرے ملکوں سے مدد نہیں مانگی؟فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے اقتدار جانے کے بعد نواز شریف نے دوسرے ملکوں سے مدد نہیں مانگی؟مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں،جمعہ کو ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہی ہیں، مریم نواز جھوٹ بول رہی ہیں کہ اقتدار جانے کے بعد نواز شریف نے دوسرے ملکوں سے مدد نہیں مانگی،فرخ حبیب نے کہا کہ مشرف سے 10 سال خود ساختہ جلا وطنی کا معاہدہ کس نے کروایا تھا؟رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ لبنان کے سابق وزیرعظم سعد الحریری نے پاکستان آکر وہ معاہدہ بھی پریس کانفرنس میں دکھایا تھا۔

متعلقہ خبریں