Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار

پشاور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار ہو گئے۔پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو رہائی کے ایک دن بعد 10 مئی کو درج مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر پر توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔مینا خان آفریدی تھانا ہشت نگری میں 324، 353 ،427 ،153 ،143 و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔