اسلام آباد( اے بی این نیوز ) صدر مسلم لیگ ن اوروزیر اعظم شہبازشریف اور نے کہا ہے کہ اس جنرل کونسل کے اجلاس کوکئی بار موخر کرایا کیونکہ چاہتا تھا کہ نواز شریف خود پاکستان آئیں اور یہ امانت ان کو واپس کردوں لیکن ناگزیر حالات کی وجہ سے واپس نہ آ سکے،یہ پگ جو آپ نے مجھے پہنائی ہے جن نواز شریف واپس آئیں گے ان کو یہ امانت واپس کر دونگا، مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہے یہ بڑی باہمت بچی ہے ملک میں جو آبادی ہے ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے،نواز شریف پاکستان کا معمار ہے اس نے زراعت اور صنعت کی ترقی کے لئے دن رات محنت کی ، وہ پاکستان مسلم لیگ کی جنرل کونسل کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آپ کے سامنے ہے کہ قیادت نے جیلیں کاٹیں،شدید چیلنجز کے با وجود انہوں نے دن رات محنت کی، ہم آئی ایم ایف کی شرائظ ماننے کی؛لئے الٹے سیدھے ہو گئے ہیں، ہم نے سیاست نہیں کی ریاست کو بچایا،دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتین کر رہی تھیں لیکن ہم نے عوامیبجٹ پیش کیا، ہمارے آج بھی آئی ایم ایف سے سینگھ اڑے ہو ئے ہیں، میںکہتا ہوں کہ نواز ریف آئیں الیکشن لڑیں اور چوتھی بار وزیر اعظم بنیں ،جو اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ان کو پارٹی میں رہنے کی کو ئی گنجائش نہیں،جو کہتا ہے کہ روس سے تیل لانے کا اس کا منصوبہ تھا آج اس کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے، ہم یہ تیل لیکر آئے،ہم نے مودی کی تعریف نہیں کی اس شخص نے مودی کے ترانے گائے،پاکستان کا بچہ بچہ کٹ سکتا ہے لیکن کشمیر پر سودے بازی نہیں کر سکتا، انشا اللہ وہ دور آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔















