راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی کے مختلف تعلیمی مراکز کا دورہ کیا،اس دورہ کے دوران چیرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرول امتحانات ساجد محمود فاروقی بھی ہمراہ تھے ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اصغر مال، سیٹلائٹ ٹاؤن اور سیکتھ روڈ کے مراکز کے دورے کیئےامتحان میں شامل امیدوار کی رولنمبر سلپ، پلان اور سیٹنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے اس موقع پر کہا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سوالیہ پرچے پر کیو آر کوڈ متعارف کروایا گیا،امتحانی مراکز میں بوٹی مافیا اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔















