اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک اصلاحات پارٹی کے بانی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے اپنی پارٹی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ضم کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے،ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی، سابق تحصیل مئیر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواکے صدرانجینئر امیر مقام اورسیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک اصلاحات کے بانی شاہ جی گل آفریدی کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت پر خیر مقدم کیاہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام اور صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک اصلاحات پارٹی کے بانی حاجی شاہ جی گل آفریدی اورخیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی مختلف سیاسی شخصیات جن میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی، سابق تحصیل مئیر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں نے اپنی پارٹی کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس موقع پر شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک سے محبت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا، نواز شریف اور ن لیگ نے ملک کو ٹوٹنے سے بچایا، نواز شریف نے کرپشن کی ہوتی تو باقیوں کی طرح وہ بھی پلی بارگین کر لیتے،انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ٹی آئی آر کا ممبر بنایا، میاں صاحب جانتے تھے ہمارا مستقبل سینٹرل ایشیا ہے، ملک کو مہنگائی سے وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نکالے گی، کسی کے ملک توڑ نے کا خواب پورا نہیں ہو گا،پریس کانفرنس کے دوران شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نہ ہوتی تو ہم اس تحریک کو انجام تک نہ پہنچا سکتے،شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ یہ ملک چیئرمین پی ٹی آئی کا نہیں تمام پاکستانیوں کا ہے،غیر مستحکم کرنی کی کوششیں مسلم لیگ کی وجہ سے ناکام ہوگئیں، ملک بچانے کیلئے جوکام میاں نواز شریف نے کیا وہ اعزاز سب سے بڑا ہے، صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک اصلاحات کے بانی شاہ جی گل آفریدی کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج خیبرپختونخوا مسلم لیگ کیلئے انتہائی خوشی کا دن ہے، پاکستان اصلاحات پارٹی کے چیئرمین اور کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، شمولیت خیبرپختونخوا کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔















