لاہورہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کیخلاف درج تمام کیسز کی رپورٹ طلب

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میںبشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت۔جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آج ہی پنجاب پولیس، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی بتائیں کہ بشریٰ بی بی کیخلاف کتنے کیسز درج ہیں،یہ بھی بتایا جائے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،۔ بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل انتظار حسین کےتوسط سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایاگیاہےآئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے،درخواست میں موقف ۔اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیاگیاہے،شفاف ٹرائل کیلئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کاقانونی حق ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے