اہم خبریں

پاکستان بیت المال،صوبہ خیبر پختونخواہ کے مستحق خاندانوں میں رقوم کا اجراء کر دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز     ) پاکستان بیت المال کے ”Orphans and Widows Support Program“ کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ کے مستحق خاندانوں میں رقوم کا اجراء کر دیا گیا۔ پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامرفدا پراچہ نے مستحق بیواؤں میں رقوم کا اجراء کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیایم۔ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ایسی بیوہ خواتین کی ماہانہ امداد کی جائے گی جو اپنی بچیوں کو تعلیم کو حصول کے لیے سکول بھیجیں گی۔ ایک بچی کو سکول بھیجنے کی صورت میں 8ہزار روپے ماہانہ جبکہ ایک سے زائد بچیوں کو سکول بھیجنے کی صورت میں 12ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ایسی بیوہ خواتین کو شامل کیا گیا ہے جن کی کم از کم ایک بچی سکول میں زیرِ تعلیم ہے۔ اس منصوبے کی شفافیت اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے رقوم کا اجراءUBL-OMNIڈیجیٹل بینکنگ کی مدد سے کیا جارہا ہے۔ایم۔ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی مدد سے نہ صرف غریب خاندانوں کی معاونت ممکن ہوگی بلکہ ان میں اپنی بچیوں کو تعلیمی سفر پر گامزن کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔

متعلقہ خبریں