اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 کے لیے سعودی عرب کے نسک مسار نظام کے مطابق پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ حج کی بکنگ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے کی جائے گی، جبکہ پہلی مرتبہ سرکاری حج کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج اسکیم کو وزارت مذہبی امور کی سرکاری پاک حج ایپ کے ذریعے چلایا جائے گا۔
نئے ڈیجیٹل نظام کا مقصد حج بکنگ کے عمل کو مزید شفاف، منظم اور آسان بنانا ہے، جبکہ سعودی عرب کے نسک مسار نظام کے مطابق انتظامات کو مربوط کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے اس اقدام کے بعد پرائیویٹ حج آپریشن میں وزارت کا کردار مزید بڑھ جائے گا اور حج عازمین کے لیے بکنگ سمیت دیگر مراحل کی نگرانی براہِ راست وزارت کے ذریعے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:خوشدل شاہ کا کرکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ، مداحوں کے لیے اہم خبر















