اہم خبریں

سونے کی اونچی اڑان، آج کی تازہ ترین قیمتیں

سونے کی اونچی اڑان، آج کی تازہ ترین قیمتیں

کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 341 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت میں 113 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 826 روپے فی تولہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 28 ہزار 600 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
مزید پڑھیں‌:مٹن، بیف اور مرغی کا گوشت مہنگا، عوام کی پہنچ سے دور

متعلقہ خبریں