اسلام آباد(اے بی این نیوز )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو چاہیے تھا آئینی معاملے پر فل کورٹ بینچ بنا دیتی۔ عدالت وہ فیصلے کرے جس سے ابہام پیدا نہ ہو۔منگل کو جوڈیشل کملیکس کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں، لیکن یہاں کیس نہیں چلتا۔ عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کے کیسز کی شنوائی ہو۔ آج یہ چوتھا جج تبدیل ہوا ہے مگر ہمارے کیسز کی شنوائی نہیں ہوئی۔ اعلیٰ عدلیہ نے اپنی ساکھ خود بحال کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود آرام سے گھر بیٹھے ہیں کارکن دھکے کھا رہے ہیں۔ عمران خان بہت سی باتیں کرتے ہیں، لیکن فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔















