اہم خبریں

پیپلزپارٹی اگر اپنی حمایت ختم کرتی ہے تو (ن) لیگ کی حکومت نہیں رہے گی، نیئربخاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)رہنما پی پی نیئربخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اگر اپنی حمایت ختم کرتی ہے تو (ن) لیگ کی حکومت نہیں رہے گی، ن لیگ بتائے کہ ہمارے تحفظات کو کیسے دور کیا جائے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں بنیادی ایشو آزاد کشمیر الیکشن تھا، میرپورڈویژن میں الیکشن کے بعد دونوں پارٹیوں میں رابطہ ہوا، 3،4 میٹنگز ہوئیں، کچھ چیزوں پر معاملات طے پائے مگر آخر وقت میں ن لیگ پیچھے ہٹ گئی۔

نیئربخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کی لڑائی ہے، پیپلزپارٹی اگراپنی حمایت ختم کرتی ہے تو ن لیگ کی حکومت نہیں رہے گی، راناثنااللہ کو پتانہیں کس بات پر اتنا اعتمادہے، ن لیگ کے فیصلے راناثنااللہ نہیں نوازشریف اور شہبازشریف نے لینے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگرالیکشن چوری ہوگا تو پیپلزپارٹی بندھی ہوئی نہیں ہے، پیپلز پارٹی بھاری دل کے ساتھ حکومت کے ساتھ ہے،آزاد کشمیر میں دھاندلی سے بنائی حکومت مضبوط نہیں ہوگی، کیا (ن) لیگ کے وزراء چاہتے ہیں کہ ایسی گفتگو کرکے حکومت ختم کردیں۔

مزید پڑھیں۔اگلےماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکا خدشہ ہے

متعلقہ خبریں