اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، جس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جبکہ 7 نجی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں اینٹی ریپ بل، توشہ خانہ بل اور کرمنل لاء ترمیمی بل سمیت دیگر شامل ہیں۔ایجنڈے میں سینیٹر ممتاز زہری کی سی پیک کے زراعت پر اثرات کی تحریک التواء بھی شامل کی گئی ہے۔عرفان صدیقی کے اردو زبان کے سرکاری دفاتر میں استعمال سے متعلق عملدرآمد کی تحریک التواء ایجنڈے میں شامل ہے۔اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرنے، ربا کے خاتمے کےلیے اقدامات کی قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے۔















