اہم خبریں

راشن تقسیم کے انتظام میں شامل 7 افراد کو حراست میں لے لیا، ایس پی سائیٹ

کراچی (نیوزڈیسک)ایس پی سائیٹ مغیث ہاشمی نے کہا ہے کہ فیکٹری میں راشن تقسیم کے انتظام میں شامل 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ایس پی سائیٹ مغیث ہاشمی نے کہا کہ ایریا پولیس کو مطلع نہیں کیا گیا تھا، راشن کی تقسیم میں بھگدڑ مچی، 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔مغیث ہاشمی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، بھگدڑ کے دوران پانی کی لائن بھی پھٹ گئی تھی، تحقیقات کا آغاز کرد یا گیا۔

متعلقہ خبریں