اہم خبریں

پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے،فوادچوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ الیکشن آگے بڑھانے سے کیا ہو جائے گا اس دوران ملکی مسائل میں اضافہ ہی ہوگا، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن نہ کروائے تو عام انتخابات بھی نہیں ہوسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، بینچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، حکومت سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرنے کی پابند ہے، حکم پرعمل نہ کرنے والی حکومت گھرجائےگی، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 224 پرعمل ہو، اس پر عمل نہ ہوا تو نمائندہ حکومت کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ نے قواعد و ضوابط طے کرنے کا کہا ہے، اس ملک نے آئین کے تحت نظام کے اندر ہی رہنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے زندگی میں کوئی الیکشن نہیں لڑا ان کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں، گیارہ ماہ میں آپ نے پاکستان کا یہ حال کردیا ہے، اگرآپ سے ملک نہیں چل رہا تو ہماری جان چھوڑیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کیسے مائنس ہوسکتے ہیں، وہ ہی تو پلس ہیں، حکومت کے پاس صرف الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں، انھوں نے اپنے ایم این ایز کو 81 ارب روپے دیے، 10 ارب روپے کے لیپ ٹاپ بانٹے اور اسلام آباد میں اربوں روپے کی اسکیمز منظور کی گئیں۔

متعلقہ خبریں