Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس اور صدر مملکت کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج رات کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔الیکشن کے لیے ہم پہلے دن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے، نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا اور آئین جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا آئی ایم ایف کی چھٹی ہوگئی ہے، سکوک کے 2 ارب روپے کے بانڈ روک دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ساری رات چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں، لیکن چیف جسٹس پاکستان بھی فتح خان بندیال کا بیٹا ہے، تن کے رکھ دے گا۔