Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، سپریم کورٹ میں یقین دہانی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران پر امن رہنے اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمپئین اور انتخابات والے دن پُرامن رہیں گی تو پی ٹی آئی پرامن رہے گی اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، اگر کسی قسم کے ہتھیاروں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہو۔تحریک انصاف نے ایک تحریری یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے عدالت کو یقین دہانی کرا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف پرامن رہے گی۔