اہم خبریں

فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہو گئی ہے، اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو اس معاملے کو مزید طول ملے گا ،معاون خصوصی عطا تارڑ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کہ فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہو گئی ہے، اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو اس معاملے کو مزید طول ملے گا اور ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کا وقار بحال رہے، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی۔وہ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ اگر بنچ ایسے ہی ٹوٹتے اور بنتے رہیں تو ادارے کی ساکھ کا کیا ہوگا؟، چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ فل کورٹ بنچ بناتے، پوری قوم اس معاملے پر رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بنچ پر وکلاء کے تحفظات تھے اور بنچ کی تشکیل کے بعد اعتراض اٹھایا گیا، سماعت سے پہلے سرکلرز کے ذریعے ججز کے آرڈر کی نفی غلط ہے، اگر ایسے فیصلے ہوئے ادارے کی ساکھ کیا رہ جائے گی ؟تمام مسائل کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہونا چاہیے، قوم پہلے ہی مسائل میں مبتلا ہے مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے لیکن دو تارڑ آئین کی پاسداری کے لیے کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں