اہم خبریں

ماہ صیام میں کجھور کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )افطارکالازمی جُز کجھوربھی پہنچ سے دور ہو گئی، بازاروں میں مختلف اقسام کی کجھوروں کے اسٹالزتوسج گئے لیکن دام سن کرشہری کانوں کوہاتھ لگارہے ہیں۔ماہ صیام کے آتے ہی افطاری کے دسترخوانوں کی زینت بننے والی کھجور غذایت سے بھرپورتو ہے مگر ماہ صیام کے آ تے ہی قیمتیں بڑھنے سے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ میٹھی کھجور کے کڑوے دام سن کر شہری آجز آگئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کھجورکئی بیماریوں کاعلاج اوراس سے روزہ کھولنا سنت ہے لیکن یہ سنت پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔دوسری طرف عوام نے مطالبہ کیا ہے بڑھتی مہنگائی، افطاردسترخوان کو رونق کم کررہی ہے۔ حکومت کوریلیف کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہیے ۔

متعلقہ خبریں