اہم خبریں

آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب

آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور کامیاب

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں حلقہ ایل اے 17 حویلی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کا باضابطہ نتیجہ فارم 27 کے ساتھ جاری کردیا ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور نے 33 ہزار 872 ووٹ حاصل کیے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن عزیز 32 ہزار 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ خواجہ طارق سعید نے 12 ہزار 338 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ حویلی میں کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور حامیوں نے جشن منایا اور کامیاب امیدوار کے حق میں نعرے لگائے۔ فیصل راٹھور کی کامیابی کو حویلی میں پیپلزپارٹی کی اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کی ہدایت پر حویلی کے انتخابی حلقے کے تمام پولنگ بیگز بدھ کی رات سخت سکیورٹی میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر مظفرآباد منتقل کیے گئے تھے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایل اے 17 کے نتائج ووٹوں کی پہلی گنتی یا دوبارہ گنتی کے بعد مرتب کیے گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق 53 رکنی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) نے 24 جبکہ پیپلزپارٹی نے 11 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اسپیکر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا اعلان، عوام کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں