راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق مہر النساء مانیکا اور مہر النساء احمد کی بشریٰ بی بی سے ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بیٹی اور بھابھی نے بشریٰ بی بی سے ان کی صحت اور قانونی معاملات سے متعلق مشاورت کی۔
ملاقات مکمل ہونے کے بعد مہر النساء مانیکا اور مہر النساء احمد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔
مزید پڑھیں:چینی کی فوری برآمد کی اجازت دی جائے، شوگر ملز مالکان کا حکومت کو تیسرا خط















