اہم خبریں

ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال امپورٹڈ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی عکاس ہے۔ترجمان آئی جی اسلام آباد کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم کے ایک اہلکار نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے رکتے ہی دھماکا ہوگیا اور گاڑی میں موجود ٹیکسی ڈرائیور اور خودکش بمبار ہلاک ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھ کھڑا ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں