اہم خبریں

بلاول بھٹو کی شادی کی تیاریاں شروع، منگنی سے متعلق بڑی خبر آگئی، ذرائع

بلاول بھٹو کی شادی کی تیاریاں شروع، منگنی سے متعلق بڑی خبر آگئی، ذرائع

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے اہم اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی منگنی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہونے والی دلہن کا تعلق ایک یورپی ملک سے ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے والد اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری ان دنوں بیٹے کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں یورپ کے نجی دورے پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری 27 سے 31 اگست تک یورپی ملک آسٹریا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہونے والی دلہن کا تعلق آسٹریا کے قریب واقع ایک چھوٹے یورپی ملک سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988 کو پیدا ہوئے اور اس وقت ان کی عمر تقریباً 38 برس ہے۔

تاہم بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی کے حوالے سے ابھی تک خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، اس لیے ان اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھیں‌:سنہری موقع، تعلیمی اداروں میں نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں