اہم خبریں

معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس انتقال کر گئے، ادبی دنیا سوگوار

معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس انتقال کر گئے، ادبی دنیا سوگوار

لاہور (اے بی این نیوز) معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے ادبی حلقوں میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر فخر عباس کا گزشتہ رات لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو آبائی قصبے فاروق آباد لے جایا گیا، جہاں ان کی تدفین کردی گئی۔

ڈاکٹر فخر عباس کی شاعری میں مزاح اور منفرد انداز نمایاں تھا، جس کے باعث انہیں ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔

ان کی معروف نظم ’یہ جو لاہور سے محبت ہے، یہ کسی اور سے محبت ہے‘ خاصی مقبول ہوئی، جس نے انہیں ادبی دنیا میں نمایاں شناخت دلائی۔

ڈاکٹر فخر عباس کے انتقال پر ادبی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی ادبی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پمز سانحے کا دل دہلا دینے والا واقعہ، ’بے بی ایچ‘ کی لاش لینے کوئی نہیں آیا

متعلقہ خبریں