ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،ایک دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دھشتگرد غفور احمد ہلاک ہوگیا۔سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم اور حساس ادارے نےخفیہ معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے خلاف تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں مشترکہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کی۔آپریشن پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی، فائرنگ رکنے پر ایک دہشت گرد کی لاش پڑی پائی جس کی شناخت غفور احمدولد خان زمان سکنہ مانجھی خیل ضلع ٹانک سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول 9mmبور ،چار عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کوپولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی کی ایک اور کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کا سرگرم دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم گرفتار ہوگیا۔دہشتگرد گل یوسف کرنل مجیب الرحمن ،کیپٹن سکندر سہیل کو شھید کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے ،بھتہ خوری اور دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،دہشتگرد کوجدید ٹیکنیکل طریقہ سے ضلع ٹانک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔