اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف اور زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ،پنجاب کی سیاسی صورتحال سے آئینی اور قانونی طریقوں سے نمٹنے پر اتفاق

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم اور سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال سے آئینی اور قانونی طریقوں سے نمٹنے پر اتفاق بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگی سینئر رہنمائوں کو اہم ہدایات بھی جاری کیں۔دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سپیکر کی جانب سے گورنر پنجاب کی ایڈوائس مسترد کرنے پر دونوں رہنماؤں نے مختلف آپشنز پر غور کیا۔

متعلقہ خبریں