اہم خبریں

پاکستان میں آ ج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا
پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کی معمولی کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 9 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: رشوت ستانی کا خاتمہ، حکومت پنجاب نے نئی ہیلپ لائن متعارف کرا دی

متعلقہ خبریں