اہم خبریں

پولیس کو دیکھ کرمشرف دور میں دیواریں پھلانگ کر بھاگے اب پلاسٹر اتارا تو باتھ روم میں چھپ گئے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو معلوم تھا پراجیکٹ عمران خان کو لایا جا رہا،پاکستان ٹرک انصاف پارٹی بہت خفا ہے کہ لیڈر کو گیدڑ کیوں کہا،مشرف دور میں دیواریں پھلانگ کر بھاگ گئے، پلاسٹر اتارا تو باتھ روم میں چھپ گئے، لیڈر نواز شریف ہوتا ہے جسے سازش کر کے ہٹایا گیا۔ آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گیدڑ وہ ہوتا ہے جو آر ٹی ایس پر بیٹھ کر اقتدار میں آتا ہے، جس کی طبیعت پولیس کو دیکھ کر خراب ہو جاتی ہے،عدالت میں بلایا جائے تو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر ضمانتنت مل جاتی ہے، پاکستان کا نظام عدل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹرک انصاف کی ہر آڈیو کو جھوٹا قرار دیا جاتا ہے، حکومت عمران خان کو گرفتار کر کے دماغ کا معائنہ کرائے۔

متعلقہ خبریں