اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ، جیل حکام کی بڑی خبر سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ، جیل حکام کی بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نامہ تاحال جیل حکام کو موصول نہیں ہوسکا۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کو ابھی تک سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا، تحریری حکم نامہ موصول ہونے کے بعد ہی بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار انتظامیہ کے پاس ہوگا۔ اگر ہسپتال کو سب جیل قرار دیا گیا تو اڈیالہ جیل سے 20 رکنی عملہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہسپتال منتقل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، خانسامہ اور دیگر اہلکار شامل ہوں گے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں رہیں گے، جبکہ ہسپتال منتقلی کے بعد سیکیورٹی انتظامات ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کے اندر بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی مخصوص کمرے یا وارڈ میں جیل پولیس کے حوالے ہوگی، جبکہ ہسپتال کی بیرونی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس سنبھالے گی۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں بھی بانی پی ٹی آئی پر جیل مینوئل لاگو ہوگا اور دیگر انتظامات سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ موصول ہونے کے بعد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان، بسنت منانے کا شیڈول سامنے آگیا

متعلقہ خبریں