بدھ19اگست:آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی خاموشی ہی ان دِنوں کو آپ کےلئے آسان بنائے گی اور جس بھی مسئلے نے ناک میں دم کیا ہوا تھا اُس سے نجات ملے گی آج کافی بہتری محسوس کریں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں مشکلات کھڑی کی ہیں وہ انشاءاللہ خودبخود بھاگ جائیں گے اور آج آپ کو اپنے ایک پرانے کام کے ہونے کی خبر بھی مل سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات جس قدر بھی مشکل کیوں نہ ہوں تب بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جب تک ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے اور آج تو غیبی انداز میں مدد ملتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ پریشان نہ ہوں آپکی ایک مشکل کا حل شام ہونے سے پہلے مل جائےگا اور جس طرح کے معاملات میں ان دِنوں پریشانی ہے آپ ان سے دور ہو جائیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اپنا ہی ان دِنوں پریشان کرنے پر تُلا ہوا ہے، آپ کےلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر ان سے اور انکے معاملات سے دور ہو جائیں تو بہتر رہے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اُن چیزوں پر غور زیادہ کرتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں ہے اور ایک اچھا وقت اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں اس طرح تو آپ خود اپنا نقصان کر لیں گے توجہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور صدے کا عمل بھی جاری رکھیں جو لوگ لاپرواہی کریں گے وہ مزید پریشانی میں آ سکتے ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو اپنے معاملات میں سے نکلنے میں آسانی ہو گی اور جس بات کو لیکر پریشان تھے اُس سے نکلنے کا موقع نصیب ہو گا جو لوگ کسی بندش میں تھے وہ اب آزاد ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دِل کی اور نگاہیں جذبات سب کی حفاظت کریں اور جس بھی طرح سے ممکن ہو ان معاملات سے باہر نکلیں جو لوگ ایسا نہیں کریں گے مشکل میں آ جائینگے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں نہیں استخارے کی مدد سے اپنے مناسب راستے کا تعین نہیں کرتے اور خود کو پریشان کئے ہوئے ہیں اِس وقت آپ کا سیدھے راستے پر آنا بے حد ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج آپ کا ستارہ آپ کی مرضی کے مطابق خبر دے گا اور پچھلے کافی دِنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے ان میں سے نکالنے میں آپ کی مدد بھی کرے گا، انشاءاللہ
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ پچھلے کافی دِنوں سے بندش جیسی صورتحال سے گذر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں روحانی حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت اس سال بی آئی ایس پی کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والیٹس فراہم کرے گی















