اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیات و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کی بات کرنیوالے عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ گھر پر نہیں،عمران خان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور پر پولیس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے ۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے لکھا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے ماضی میں تمام سیاسی مخالفین کو انتقام کیلئے جیل بھیجا، آصف علی زرداری اور دیگر تمام سیاستدانوں نے من گھڑت کیسز میں جرات اور حوصلے سے گرفتاری دی، عمران خان قانونی اور عدالتی کارروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔
قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والے عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ گھر پہ نہیں۔ یہ وہی شخص ہیں جس نے ماضی میں تمام سیاسی مخالفین کو انتقام کیلئے جیل بھیجا۔ آصف علی زرداری اور دیگر تمام سیاستدانوں نے من گھڑت کیسز میں جرأت اور حوصلے سے گرفتاری دی۔ 1/3 pic.twitter.com/ddWuDmui3j
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 6, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور پر پولیس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے، گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت پارک میں چھپ گئے، پولیس کو خالی کمرہ دکھایا گیا لیکن پولیس کے جانے کے بعد باہر آئے، قوم اور کارکنان کو قانون کی حکمرانی اور اخلاقیات پر لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم کیلئے الگ اور اپنے لئے الگ قانون اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی اور پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور جھوٹ بولنے پر عدالت سختی سے نوٹس لے۔














