گوادر(اے بی این نیوز )فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی، ایک اہلکار شہید ، آٹھ زخمی بم میں دس سے 12کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک گاڑی اور پل کو شدید نقصان پہنچاگوادر(آئی این پی)سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی جس سے ایک اہلکار شہید اور 8زخمی ہو گئے، نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں دس سے 12کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک گاڑی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔














